sehatkada

Aqarqarha Benefits | Dant Dard Ka Mujarrab Nuskha | Pyrethrum Radix Uses in Unani Medicine

عقرقرحا کے طبی فوائد اور دانت درد کا مجرب نسخہ

عقرقرحا کے طبی فوائد اور دانت درد کا مجرب نسخہ

عقرقرحا(Pyrethrum Radix)قدیم زمانہ ہی سے اپنی متعدد طبی خصوصیات کی بنا پر طب میں استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ ذیل میں اس کے چند اہم فوائد اور دانت درد کا ایک مجرب نسخہ پیشِ خدمت ہے۔

عقرقرحا کے فوائد:
🫁1۔ پھیپھڑوں میں جمی ہوئی بلغم کو پتلا کرکے خارج کرتا ہے اور دمہ سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
🍯2۔ شہد میں ملا کر کھانے سے تشنجی کھانسی کا خاتمہ کرتا ہے۔
🧠3۔ سوداوی فالج کے لیے مفید ترین دوا ہے۔
🦵5۔ ہاتھ پاؤں سرد یا سن ہو جائیں تو اس کے روغن کی مالش فوری فائدہ پہنچاتی ہے۔
🔓6۔ جسم میں پیدا ہونے والے سدوں کو کھولتا ہے۔
💧7۔ مدرِ لعابِ دہن ہے۔
❤️ 8۔ انتہائی مقویِ باہ ہے۔
🌸 9۔ مدتوں سے رکے ہوئے حیض کو جاری کرتا ہے۔
🩺10۔ جلق سے ہونے والی کجی کو دور کرنے کے لیے طلاء میں استعمال کرنا بے حد مفید ہے۔
🦷11۔ دانت درد کی صورت میں عقرقرحا کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا چبانے سے فوراً درد غائب ہو جاتا ہے۔

📜 دانت درد کا مجرب نسخہ
ھُوَالشَّافِی
🌿 لونگ — 10 گرام
🌿 عقرقرحا — 10 گرام

⚗️ ترکیبِ تیاری:
تمام اجزاء کو باریک پیس کر اچھی طرح ملا لیں اور کسی خشک، صاف اور ہوا بند شیشی میں محفوظ کر لیں۔

🦷 مقدارِ استعمال:
بوقتِ ضرورت اس سفوف کو درد والے دانت یا مسوڑھے پر لگانے سے فوراً درد دور ہو جاتا ہے۔

⚠️ نوٹ: کسی بھی طبی نسخے کا استعمال مستند حکیم یا معالج کے مشورے سے کریں۔

حکیم ایم مزمل رفیقی
📞 رابطہ وٹس ایپ: 03167576203

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *