sehatkada

تصلبِ شرائین اور شریانوں کی تنگی | Tasallub-e-Sharayen | Arteriosclerosis | धमनियों की तंगी

شریانیں تنگ کیوں ہوتی ہیں؟ 8 اہم وجوہات اور علاج جانیں!

اَمراضِ قلب کی اِقسام اور علاج کا سلسلہ وار بیان

1۔ تصلبِ شرائین (Arteriosclerosis)

تصلب شراٸین یا آرٹیروسکلروسیس سے مراد شریانوں (arteries) کا سخت ہوجانا، تنگ ہوجانا یا سکڑ جانا ہے۔ یہ امراضِ قلب میں سب سے خطرناک اور فوری جان لیوا مرض ہے۔ طِبی محققین نے اس صدی کا سب سے بڑا مرض تصلبِ شاٸین کو قرار دیا ہے۔

تصلبِ شرائین کی وجوہات
1۔ جسمانی مشقت کی کمی اور پرُ خوری (زیادہ کھانا) کا غلبہ۔ یہی وجہ ہے کہ اُمرإ اور سَہل پسند افراد اس مرض کا زیادہ شکار ہیں۔
2۔ عام طور پر چالیس سال کی عمر میں یہ مرض ظہور پذیر ہوتا ہے کیوں کہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ شریانوں کے اندر تیزابی مادے جمع ہو کر شریانوں کی سختی کا باعث بنتے ہیں۔
3۔ سرد خشک ماحول میں زیادہ رہنا۔
4۔ سرد خشک ادویہ و اغذیہ کا کثرت سے استعمال۔
5۔ ترش و تیزابی اغذیہ و ادویہ کا زیادہ استعمال۔
6۔ لذت و مسرت کے جذبات خاص کر جنسی جذبات سے مغلوب رہنا۔
7۔ سوداوی رطوبات کا کولیسٹرول کی صورت میں شریانوں کے اندر جم جانا۔
8۔ خون کا گاڑھا ہو جانا۔

اصولِ علاج
اس مرض میں قلب و عضلات کے فعل میں تیزی کی وجہ سے شریانیں بھی سکڑ جاتی ہیں اور دوسری طرف جگر و غدد میں تسکین ہو جاتی ہے۔ لہٰذا جگر و غدد کے فعل میں تیزی پیدا کرنا اس کا اصولی علاج ہے کیوں کہ اس سے شریانین تحلیل کی وجہ سے پھیلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ قانونِ مفرد اعضإ کے حاملین عضلات کی مشینی تحریک سے اس کا علاج کریں۔

ھوالشافی

1۔ زنجبیل — 5 تولہ
2۔ اجوائن دیسی — 5 تولہ
3۔ فِلفِل سیاہ — 5 تولہ
4۔ مَصطگی رومی — 5 تولہ
5۔ عقرقرحا — 5 تولہ
6۔ زیرہ سفید — 5 تولہ
7۔ پودینہ خشک — 5 تولہ
8۔ زعفران — 18 ماشہ
9۔ شہد — سہ چند ادویہ

ترکیب تیاری
زعفران کے علاوہ تمام اجزاءکو باریک پیس کر شہد میں ملا لیں۔ آخر میں زعفران باریک کرکے مرکب میں اچھی طرح ملا لیں۔

طریقہ استعمال
6 تا 9 ماشہ ہمراہ قہوہ اجوائن، پودینہ اور ادرک دن میں تین بار۔

اغذیہ
عضلاتی غدی تا غدی اعصابی استعمال کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *