کھانسی مرض نہیں بلکہ ایک علامت ہے جو ہوا کی نالی سے پیدا ہوتی ہے، جو اعضائے صدر کی بے چینی و اذیت کو رفع کرنے کے لیے وقوع میں آتی ہے۔
قانون مفرد اعضاء کے مطابق کھانسی کی تین اقسام ہیں۔
1۔ پہلی قسم اعصابی یا بلغمی کھانسی
1۔ اس میں اعصاب متاثر ہوتے ہیں۔
2۔ بلغم کی زیادتی ہوتی ہے۔
3۔ عام طور پر بلغم سفید و رقیق ہوتا ہے۔
4۔ جسم اکثر ٹھنڈا رہتا ہے۔
5۔ پیشاب کی رنگت سفید ہوتی ہے۔
6۔ کھانسی کی زیادتی سے دل ڈھولتا ہے۔
7۔ کھانسی پرانی ہوجانے کی صورت میں کالی کھانسی کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔
ھوالشافی
1۔ تخم پیاز
2۔ کاکڑاسنگی
3۔ دارچینی
برابر وزن
ترکیب و تیاری
تمام اجزا باریک پیس کر سفوف تیار کر لیں۔
خوراک
ایک تا تین گرام دن میں چار بار، ہمراہ قہوہ لونگ دارچینی۔
2۔ غدی یا صفراوی کھانسی
1۔ پھیپھڑوں کے ایپیتھیلیل ٹشو میں تحریک سے ہوتی ہے۔
2۔ بلغم زردی مائل پتلی ہوتی ہے۔
3۔ گلے میں سوزش ہونا۔
4۔ کبھی پیٹ میں مڑوڑ کی صورت ہونا۔
5۔ پیشاب زردی مائل اور بعض اوقات جلن کے ساتھ آنا۔
علاج
ھوالشافی
1۔ بادام مقشر — 9 حصہ
2۔ گوند کیکر — 3 حصہ
3۔ ست ملٹھی — 3 حصہ
ترکیب تیاری
تمام اجزا کو اچھی طرح پیس کر سفوف بنا کر محفوظ کر لیں۔
مقدار خوراک
3 ماشہ (3 گرام) دن میں چار بار، ہمراہ قہوہ سونف و زیرہ سفید، 4-4 گرام۔
3۔ عضلاتی یا سوداوی کھانسی
1۔ قبض کی زیادتی۔
2۔ ریاح شکم کی کثرت۔
3۔ جسم میں حرارت رہنا۔
4۔ بلغم کا غلیظ ہونا اور آسانی سے اخراج نہ پانا۔ اگر یہ حالت مسلسل قائم رہے تو پھیپھڑوں میں زخم ہو کر خون آنا۔
5۔ پیشاب کی رنگت سرخی مائل ہونا۔
علاج
ھوالشافی
1۔ سونف
2۔ مغز بادام
3۔ فلفل سیاہ
4۔ ملٹھی
تمام اجزا برابر وزن۔
ترکیب تیاری
تمام اجزا کو اچھی طرح پیس کر سفوف بنا لیں۔ تھوڑا سا پانی ملا کر گولیاں بنالیں اور بوقت ضرورت چوسیں۔
مقدار خوراک
چار گولیاں ایک خوراک، صبح، دوپہر اور شام میں چوسیں۔
غذائیں
گرم خشک (غدی عضلاتی) اور گرم تر (غدی اعصابی)








