سیلانُ الرحم کی وجوہات
1۔ سوزش و ورمِ رحم۔
2۔ کمیِ خون۔
3۔ بندشِ حیض۔
4۔ مغلوبُ الشہوت۔
5۔ حمل قرار پانے پر اکثر۔
سیلانُ الرحم کی اقسام اور علاج
پہلی قسم: اعصابی سیلانُ الرحم
اندرونی یا بیرونی سبب سے رحم کے اعصاب میں سوزش سے ہوتا ہے۔
علاج
ھوالشافی
1۔ پھل سپاری — 2 تولہ
2۔ موچرس — 2 تولہ
3۔ کمرکس — 2 تولہ
4۔ شکر — حسبِ ضرورت
اغذیہ
غذائی چارٹ میں دی گئی عضلاتی اعصابی اور عضلاتی غدی اغذیہ کھائیں۔
دوسری قسم: غدی سیلانُ الرحم
اندرونی یا بیرونی اسباب کی وجہ سے رحم کے غدد میں سوزش سے ہوتا ہے۔
علاج
ھوالشافی
1۔ قلمی شورہ
2۔ گندھک آملہ سار
3۔ ریوند خطائی
برابر وزن
اغذیہ
صرف اعصابی اغذیہ کھائیں۔








