دردِ گردہ ریحی کا مجرب نسخہ اور روغن برائے مالشِ گردہ
ریاح و گیس کا اصل سبب رطوبات ہیں۔ رطوبات گیسسز میں تبدیل ہو کر اپنے اردگرد کے اعضا کو دردناک اذیت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ لہٰذا ریاحِ معدہ کا مرض ہو یا ریحِ گردہ، سرد قسم کی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے اور مریض کو ایسی ادویہ دینی چاہئیں جن میں رطوبات کم ہوں۔
حاملینِ قانون مفرد اعضا، عضلاتی غدی تا غدی عضلاتی ادویہ و اغذیہ استعمال کروائیں۔ اللہ کے فضل سے دردِ معدہ و دردِ گردہ کا نام و نشان تک نہ رہے گا۔
ھوالشافی
سفوف برائے دردِ گردہ
اجزاء:
شنگرف — 1 تولہ
جائفل — 1 تولہ
دارچینی — 1 تولہ
عاقرقرحا — 1 تولہ
لونگ — 2 تولہ
فلفل دراز — 2 تولہ
زنجبیل — 2 تولہ
ترکیبِ تیاری
سب سے پہلے شنگرف اور دارچینی کو باریک پیس کر باہم ملا لیں۔ اس کے بعد تمام ادویہ کا سفوف شامل کرکے کم از کم ایک گھنٹہ اچھی طرح کھرل کریں۔
سفوف تیار ہے۔
مقدارِ خوراک
آدھے گرام سے ایک گرام تک سفوف، قہوۂ اجوائن و پودینہ کے ہمراہ، شہد سے میٹھا کرکے پلائیں۔
روغن برائے مالشِ گردہ
اجزاء:
روغن تارپین — 4 تولہ
ست کافور — 1 تولہ
تیل سرسوں — 8 تولہ
ترکیبِ تیاری
پہلے ستِ کافور کو روغنِ تارپین میں اچھی طرح ملا لیں۔ پھر اس میں سرسوں کا تیل شامل کرکے خوب پھینٹیں، یہاں تک کہ تمام اجزاء یک جان ہو جائیں۔
طریقۂ استعمال
مریض کو لٹا کر مقامِ گردہ پر خوب مالش کریں۔
غذائیں
غذائی چارٹ میں موجود عضلاتی غدی و غدی عضلاتی اغذیہ استعمال کریں۔









